اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان سے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے 6 خفیہ ایجنٹ گرفتاروزیر داخلہ بلوچستان کی اعلیٰ سیکورٹی حکام کے ساتھ پریس کانفرنس‘افغان ایجنٹ بلوچستان میں دہشت گردی، بد امنی، قتل و غارت گری کاٹارگٹ لے کر آئے تھے۔ سیکورٹی حکام نے گرفتار اہلکاران کے اعترافی بیان کی وڈیو جاری کر دیئے، وڈیو میں افغان ایجنٹ خونریز کارروائیوں کا اعتراف کرتے نظر آئے۔گرفتار اہلکاروں میں سے ایک نے بتایا کہ ہمیں ہر ماہ 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے دیئے جاتے ہی اور ہمیںافغان ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی (NDS)والے آرڈر دیتے ہیں کہ کوئٹہ میں بد امنی پھیلاﺅں، گرفتار افراد میں، نور خان،محمود خان، عصمت اللہ ولد مہمند گل وغیرہ شامل ہیں۔عصمت اللہ ولد مہمند گل نے اپنے اعترافی بیان میں بتا یا کہ پاکستانی ادارے نادرکے اہلکار نے 40 ہزار روپے لے کر مجھے شناختی کارڈ بنا کر دیا۔ مجھے پاکستان کی بدنامی قتل کے ٹاسک دیئے۔ ہم افغان مہاجر کیمپوں میں رہتے ہیں۔ افغان انٹیلی جنس کے لوگ ہم سے ملاقات کرتے ہیں، میں 40 افراد کو شہید کرنے کا اعتراف کرتا ہوں‘کرزئی دور حکومت سے پاکستان میں ہوں۔افغانی ہوں اور ہلمند کا رہائشی ہوں ۔