جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف کا ایسا بیان کے سب خوش ہوجائیں گے

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ فوجی آپریشنوں کا مقصد پاکستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے ٗ مقصد کے حصول کیلئے مزید محنت کر نا ہوگی ٗ دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ہے ٗپاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کر نے کیلئے پر عزم ہے ٗ پاکستانی فوج اکیلے مشکل حالات اور اس کے اثرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کر سکتی ہے ۔جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسٹاف کالج کوئٹہ کے شرکاء سے خطاب کے دور ان بین الاقوامی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا وعدہ اور عزم ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ جائے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے انہوں نے کہاکہ شاید دنیا میں پاکستانی فوج واحد فوج ہے جو اکیلے مشکل حالات اور اس کے اثرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کرسکتی ہیں ۔جنرل راحیل شریف نے کہاکہ انہیں اپنی باصلاحیت اورپر عزم فوج کی قیادت پر فخر ہے ضرب عضب آپریشن کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ کس طرح پاکستانی فورسز نے مشکل آپریشن کا مرحلہ طے کر نے کے بعد انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کا آغاز کیا ہے اور آج کل اسی میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ فوجی آپریشنوں کا مقصد پاکستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہاکہ اگر چہ یہ مقصد ابھی پورا نہیں ہوا ہمیں اس مقصد کے حصول کیلئے مزید محنت کر نا ہوگی تاکہ آخری مقصد حاصل کر سکیں اور پاکستان کو مکمل طورپر پر امن اور خوشحال بنایا جاسکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…