اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کار و سینئر صحافی نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے، نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ جلد شریف خاندان کا جرگہ ہونے جا رہا ہے، اگر ان ہاﺅس تبدیلی ہوتی ہے تو وزیر اعظم نواز شریف کے پاس شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا،تجزیہ نگار نے کہا شہباز شریف کو جی ایچ کیو میں بھی شرف قبولیت حاصل ہے جبکہ نواز شریف اس سے محروم ہیں، پارٹی کی ساکھ اور مقبولیت کو بچانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے پاس اور کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔