لاہو ( نیوز ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری آپریشن پاکستان کی بقاءکا آپریشن ہے جو دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلے بھی سرچ آپریشن ہوتے رہے ہیںتاہم خالیہ آپریشن ملکی بقاءاور سلامتی کیلئے کیا جا رہا ہے، پنجاب میں رینجرز ، پولیس اور سی ٹی ڈی آپریشن کر رہے ہیں اور اب جنوبی پنجاب حتی کہ وزیرستان میں بھی کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔ پنجاب میں سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کو پکڑا گیا ہے اور تفتیش کے بعد کلیئر ہونے والوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔خواتین اور بچوں کو نشانہ بنائے والوں سے کس کو ہمدردی ہو گی ، ایسے درندوں سے کسی کو بھی ہمدردی نہیں ہونی چاہئیے۔ ایک سوال پر وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ ملک جتنا رینجرز کا ہے اتنا ہی پولیس کا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن مین شریک ہیں۔ مشترکہ ٓاپریشن کی منصوبہ بندی روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور پنجا ب میں جاری سرچ آپریشن میں تیزی آئی ہے۔زیر حراست افراد کی نشاندہی پر بھرپورکارروائیاں کی گئی۔آپریشن ضرب عضب پر پوائنٹ سکورنگ سے گریز کر نا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو اپنے ارد گرد اور گلی محلے میں نظر رکھنی چاہئے اوردہشت گردوں کیخلاف جس بھی شہری یا ادارے کے پاس اطلاع ہو وہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو دے تاکہ آپریشن کیا جائے۔