اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتحار محمد چودھری لاہور کیلئے روانہ ہو گئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سابق چیف جسٹس افتحار محمد چودھری گلشن اقبال پارک دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار تعزیت کریں گے اور لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں جا کر زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔