اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک فوج نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض سے تعلقات سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ملک ریاض سے نہ کوئی تعلقات ہیں اور نہ ہی کوئی واقفیت۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کے ملک ریاض سے تعلقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ غیر ملکی خبر رساں ادارہ رائٹرز بھی آرمی چیف کے ملک ریاض کے ساتھ تعلقات والے اپنے انٹرویو سے دستبردار ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل رائٹرز نے ملک ریاض کے حوالے سے اپنی خبر میں کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بزنس ٹائیکون کے ساتھ تعلقات ہیں۔
آرمی چیف کا ملک ریاض کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ ترجمان نے وضاحت کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں