جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد،دھرنے کے کتنے شرکاءکو گرفتار کیاگیا؟

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ اسلام آباد کے ریڈ زون اور ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی دھرنا ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے سے کسی کی نیک نامی نہیں ہوئی۔ ریڈ زون میں آنے والے حکومت اور ریاست کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی مذہبی یا سیاسی جماعت کو ڈی چوک اور ریڈ زون میں جلسہ اور دھرنا دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جلسے پر پابندی کیلئے پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔ حکومت کے کسی نمائندے کو مظاہرین کے ساتھ معاہدے کا اختیار ہی نہیں تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آج شام پانچ بجے تک دھرنے کیخلاف آپریشن کا فیصلہ ہو چکا تھا۔ تاہم آپریشن کے فیصلے کے بعد کچھ قابل احترام لوگ آئے۔ مذاکرات میں کچھ پس پردہ قابل احترام شخصیات بھی شریک تھیں۔ دھرنا ختم کروانے کیلئے دو قابل احترام شخصیات کراچی سے آئیں۔چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکا کو روکنے میں ناکامی کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ مظاہرین پر درج کئے گئے مقدمات بہت سخت ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 1070 افراد گرفتار ہیں۔ ان افراد میں سے جو لوگ توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پھیلانے میں ملوث نہ ہوئے انھیں تحقیقات کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…