کوئٹہ(نیوز ڈیسک)زیارت کے علاقے سنجاوی میں مسلح افراد نے ٹرک پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ سنجاوی کے علاقے بگاو میں پیش آیا ، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹرک پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی اور فرا رہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا،لیویز فورس نے لاش ضروری کارروائی کے لئے مقامی اسپتال پہنچا دی۔دوسری جانب ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت پر لواحقین اور علاقے کے لوگوں نے سنجاوی، لورالائی روڈ احتجاجا بلاک کردی اور واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا