بہاولپور(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے،وہ چولستان میں جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ملتان کا دورہ بھی کریں گے، آج رات فوجی دستوں کے ساتھ قیام کریں گے۔ چولستان میں جاری فوجی مشقیں دو روز تک جاری رہیں گی