بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

طالبان رہنما ملا عمر ہیپاٹائٹس سی کے مریض ، دو سال قبل افغانستان میں انتقال ہوا، بیٹے کے انکشافات

datetime 14  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طالبان کے رہنما ملا عمر کا دو سال قبل افغانستان میں ہیپاٹائٹس سی سے ہلاک ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ، ملا عمر کے بڑے بیٹے ملا محمد یعقوب نے بتایا کہ طالبان کو متحد رکھنے کیلئے موت کا اعلان نہیں کیا۔طالبان کی طرف سے جاری کردہ پہلی آڈیو ٹیپ میں ملا محمد یعقوب نے بتایا کہ ان کے والد ہیپاٹائٹس سی کے مریض تھے اور ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے تھے۔انھوں نے بتایا کہ والد اکثر بیمار رہتے تھے اور ان کی طبعیت ٹھیک نہیں رہتی تھی ، ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ملا یعقوب نے بتایا کہ امریکی فوج کے افغانستان پر حملے کے بعد بھی ملا عمر افغانستان میں رہے اور یہاں پر ان کا علاج کیا جا رہا تھا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکے جس کے بعد ہم نے افغانستان میں ہی ان کو دفن کیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ میرے والد نے کسی رہنما کو بھی جانشین مقرر نہیں کیا تھا اس کے متعلق خبریں سب افواہیں ہیں۔

مزید پڑھئے: خوشیاں مناﺅ, سعودی شاہ نے سب کے دل جیت لئے

اپنے پہلے آڈیو بیان میں ملا یعقوب نے امریکہ کی اتحادی افغان حکومت کو اپنا دشمن قرار دیا اور اشارہ کیا کہ کئی دوسرے ممالک بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ طالبان میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اگر میرے مرنے سے طالبان متحد ہو جائیں تو میں اسی وقت خودکشی کے لیے تیار ہوں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…