پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دیانتداری اور شفافیت کو ہمیشہ ترجیح دی،عوام کی تقدیر بدل دیں گے،نواز شریف

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے عطا آباد جھیل ٹنل کا افتتاح کرنے کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے وزراءاور ارکین اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کی عوام کی تقدیر بدلنے کا عزم رکھتے ہیں۔وزیر اعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک میں ہمیشہ دیانتداری کو ترجیح دی ہے کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں ایک روپے کی بھی بددیانتی نہیں ہوئی ہر منصوبے میں ہمیشہ شفافیت اور دیانتداری کو یقینی بنایاہے۔انہوں نے کہاکہ رواں سال گلگت بلتستان ،کے پی کے سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سیاحو ں کی زیادہ سے زیادہ آمد خوش آئند ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں سیاحت پر خصوصی توجہ دینی چاہئے کیونکہ اس سال امن وامان کے مسائل حل ہونے سے غیر ملکی سیاحو ں کااعتماد بڑھا ہے۔

مزید پڑھئے: سابق فوجیوں کا فاٹا اور کراچی آپریشن کی حمایت کا اعلان

انہوں نے مزید کہا علاقے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیںتاکہ علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہواور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے ہاتھ مضبوط کریں گے،گلگت بلتستان کی جائز ضروریات پوری ہوں گی۔عوام کی محرومیوں کو ختم کیا جائے گااور گلگت بلتستان میں تعلیم اور صحت کے میدان میں انقلاب لائیں گے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ محنت اورعزم کیساتھ گزشتہ دور کے ادھورے پراجیکٹ مکمل رہے ہیں۔وزیر اعظم نے چینی سفیر سن ویڈانگ کاعطا آباد جھیل ٹنل کی تعمیر میں تعاون پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کاحصہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…