ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق فوجیوں کا فاٹا اور کراچی آپریشن کی حمایت کا اعلان

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
Pakistan's new army chief General Raheel Sharif attends the change of command ceremony in Rawalpindi on November 29, 2013. General Raheel Sharif formally took over as the head of Pakistan's army, the most powerful position in the troubled military-dominated nation which is battling a homegrown Taliban insurgency. AFP PHOTO/Aamir QURESHI
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) سابق فوجیوں کی تنظیم پیسا نے فاٹا اور کراچی آپریشن کی بھرپور حمایت اور بری افواج کے سربراہ کے انھیں منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم مصمم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار اور طویل المعیاد کامیابی کیلئے عوام کا ذہن بدلنے اور بنیادی قومی اقدار کے فروغ کی منصوبہ بندی کو اولیت دی جائے۔ اس بات کا فیصلہ پیسا کے صدر جنرل علی قلی خان کی قیادت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ایڈمرل تسنیم، برگیڈئیر میاں محمود، جنرل نعیم اکبر، جسٹس جاوید نواز گنڈاپور، برگیڈئیر عربی خان، برگیڈئیر سائمن شرف، میجر فاروق حامد خان، میجر محمد اکرم، برگیڈئیر مسعود الحسن اور سپریم کورٹ کے سینئیر وکیل محمد غازی اور دیگر شریک تھے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے مگر ساتھ ہی دیرپا کامیابی کیلئے عوام کے طرز فکر میں مثبت تبدیلی کیلئے سٹرٹیجک پلاننگ کرے ۔ انھوں نے نیب کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں سے معمولی وصولی کے بعد کلین چٹ دے دی جاتی ہے جبکہ دیگر تفصیلات کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔مقدمات کی طوالت کی وجہ سے کئی مجرم قومی ہیرو بن جاتے ہیں۔پیسا نے ملکی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ایک منصوبہ بنا رکھا ہے جسکی پریزینٹیشن الیکشن سے قبل محمد نواز شریف کو دی جا چکی ہے جنھوں نے اسے پسند کیا تھا۔

مزید پڑھئے: حکومت کومشکوک اکاونٹس کی تفصیلات فراہم

موجودہ حالات کے مطابق اس پلان میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور اس سے طویل المعیاد قومی پالیسی بنانے میں استفادہ کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں جنرل حمید گل مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ پیسا کے بانی ممبران میں سے تھے۔ وہ انتہائی محب وطن اور ایماندار تھے اور سابق فوجیوں کی دونوں تنظیموں پیسا اور پیس کا انضمام چاہتے تھے تاکہ سابق فوجیوں کی آواز مزید موثر بنائی جا سکے۔ اجلاس میں دونوں تنظیوں کے ادغام کی منظوری دی گئی اور پیسا کے سیکرٹری جنرل کو پیس کے عہدیداروں سے مزاکرات کا اختیار دے دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…