اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نویں مقدمے میں بھی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔ ان کی حفاظتی ضمانت سات روز کے لئے منظور کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی کل بھی 8 مقدمات میں حفاظتی ضمانت مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی گئی تھی۔ درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں فاروق ایچ نائیک، راجہ علیم خان عباسی اور ملک جاوید اقبال وائیں کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے عدالت میں دائر درخواستوں میں وفاقی وزارت داخلہ،
مزید پڑھئے: انڈیا کا ایک ایک شہراورگاﺅں پاکستان کے نشانے پر آگیا
ڈی جی ایف آئی اے اسلام آباد اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کو فرقی بنایا گیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے درخواست میں عدالت سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ درخواستوں کی سماعت جلد کی جائے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے یہ استدعا بھی کی کہ عدالت فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو گرفتاری نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔ واضح رہے کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹڈاپ) کیس میں ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے۔