منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کیس, چودھری نثار کی برطانیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور اسلام دو متضاد چیزیں ہیں۔ مغرب کو اس فرق کو سمجھنا چاہیئے۔ اُمید ہے کہ عالمی سطح پر دہشت گردی جیسے حساس معاملے پر کوئی تفریق یا امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے 10 ڈائوننگ سٹریٹ پر برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کم ڈیرک سے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال، عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کے کیسز پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور ہمہ جہتی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ برطانیہ سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ چودھری نثار نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ پاکستانی عوام اور ریاستی ادارے دہشتگردی مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔ آپریشن ضربِ عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے تاہم اس بات کا افسوس ہے کہ افغانستان میں کی گئی ہماری امن کی پُرخلوص کوششوں کو منفی، غیر ضروری اور غلط ردعمل کا نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان امن کے لئے ہر قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے مگر کسی کا تسلط یا اجارہ داری قبول نہیں کریگا۔ نیشنل سیکورٹی ایڈوائز کم ڈیرک نے پاکستانی عوام کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بے پناہ قربانیاں پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستانی اداروں کے استحکام اور عوام کی فلاح و بہتری کے لئے ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گا۔ کم ڈارک کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں تک رسائی میں تاخیر سے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…