جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

این اے154 لودھراں :ٹریبونل آج فیصلہ سنائے گا

datetime 26  اگست‬‮  2015 |

لودھراں(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کو آج ایک اور وکٹ گرنے کی امید ہے۔ دھرنوں کی وجہ بننے والے 4حلقوں میں سے ایک این اے 154 لودھراں میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن ٹریبونل ملتان آج فیصلہ سنائے گا، تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے آزاد امیدوار صدیق بلوچ کی فتح کو چیلنج کر رکھا ہے۔عام انتخابات میں لودھراں کے حلقہ این اے 154 سے آزاد امیدوار صدیق خان بلوچ کامیاب ہوئے ، جنہوں نے بعد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ جہانگیر ترین نے انتخابی نتائج مسترد کردیئے اور چیف الیکشن کمشنر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں صدیق بلوچ کو تقریباً ایک ہزار ووٹوں کی مزید برتری حاصل ہوگئی، لیکن جہانگیر ترین نے ری کاوئنٹنگ کا بائیکاٹ کردیا اور الیکشن ٹریبونل ملتان میں انتخابی عذر داری دائر کردی ، جس میں مو قف اختیار کیا گیا کہ انتخاب میں دھاندلی اور بے قاعدگیاں ہوئی ہیں اور صدیق بلوچ کی ڈگریاں جعلی ہیں ،لہٰذا انہیں نااہل قرار دے کر جہانگیر ترین کو کامیاب قرار دیا جائے۔انتخابی عذرداری کی پہلی سماعت 15 اگست 2013ء4 کو ہوئی۔21 مئی 2014 ء4 کو الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس (ر) رانا زاہد محمود نے ووٹوں کیانگوٹھوں کی نادرا سے تصدیق کا حکم دیا۔ جس پر صدیق بلوچ نے ملتان ہائی کورٹ سے حکم امتناع حاصل کرلیا۔ حکم امتناع کے خلاف جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ 6 جون 2014 ء4 کو سپریم کورٹ نے ملتان ہائی کورٹ کا حکم امتناع خارج کردیا اور الیکشن ٹریبونل ملتان کا حکم برقرار رکھا۔28 اکتوبر 2014 ء4 کو نادرا نے انگوٹھوں کی تصدیق کی 7 سو صفحات پر مشتمل رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق حلقہ کے 290 پولنگ اسٹیشنوں پر 2 لاکھ 18 ہزار 256 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ایک لاکھ 22 ہزار 133 ووٹ ایسے تھے جو غیر معیاری سیاہی اور انگوٹھوں کے مناسب نشان نہ ہونے کی وجہ سے شناخت نہیں ہوسکے تاہم شناختی کارڈ نمبر درست تھے۔20601 ووٹوں کی کاو?نٹر فائل پر شناختی کارڈ نمبر یا تو تھے نہیں یا پھر درست نہیں پائے گئے۔728 افراد نے دو مرتبہ ووٹ کاسٹ کیا۔578 ووٹوں پر انگوٹھوں کے نشان نہیں تھے۔121 ایسے ووٹ تھے جن کا حلقے میں اندراج نہیں تھا۔رپورٹ میں 73707 ووٹوں کو درست قرار دیاگیا۔انتخابی عذر داری کی 131 سماعت ہوچکی ہیں، 26 اگست کو 132 ویں سماعت پر فیصلہ متوقع ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…