اسلا م آباد(نیوزڈیسک) لاہورمیں خفیہ اداروں نے بھارتی بدنام زمانہ ایجنسی راکے ایک ایجنٹ کوپکڑلیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم الیاس پولیس کاسابق ملازم ہے اورگزشتہ 10سال سے راءکے لئے کام کررہاتھاکہ خفیہ اداروں نے اس کوپکڑکیا۔ایک نجی ٹی وی کے کے مطابق ملزم الیاس پولیس افسران اوردیگراعلی عہدیداروں کی نقل وحرکت کی اطلاع بھارتی ایجنسی راءکومہیاکرتاتھا۔خفیہ اداروں نے ملزم الیاس جس کاتعلق سرحدی علاقوں سے بتایاگیاہے کواہم تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے کردیاہے ۔