کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں امن وامان کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،فوجی عدالتیں بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اس موقع پرا نہیں ڈی جی رینجرز کی طرف سے بریفنگ دی گئی ہے ، آرمی چیف نے کہا ہے کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا جائے ، انہوں نے رینجرز اور پولیس کی کاکرکردگی کو بھی سراہاہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور دیگر مافیا کے گٹھ جوڑ کیخلاف کام کرنے کی ہدایت کی ہے ، دہشت گردی سے نبٹنے اور بہتر کارکردگی کیلئے کراچی پولیس کیلئے 6.5کروڑ روپے کے آلات خریدنے کی بھی منظوری دی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹ میں اضافہ کا فیصلہ فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کیا گیا ہے ، واضح رہے کہ کراچی میں جاری دہشت گردی اور قتل غارت سمیت بھتہ خوری ، ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں کو مکمل طور پر ختم کرنے اور امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے رینجرز کی طرف سے آپریشن جاری ہے ، جس کے بہتر اثرات بھی سامنے آئے اور عوام کی طرف سے رینجرز سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیز کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے اس سے عوام کے اندر ایک اعتما د بحال ہوا اور کراچی میں سازگار ماحول دوبارہ سے پیدا ہونے کا امکان نظر آنے لگ گیا ہے ، آرمی چیف کے حالیہ دورہ کراچی کے بعدرینجرزاور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری دیکھنے کو مل سکتی ہے