اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدات کور ہیڈ کوارٹرز میں جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کور ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام موجود ہیں۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی میں امن و امان اور ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے اجلاس کو بریفننگ دی ، ذرائع کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔دریں اثنا آرمی چیف جنرل راحیل یاد گار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ، نوجوانوں سے خطاب کے دوران ان کی بہادری اور شجاعت کو سراہا۔