منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت نے 50 سال قبل آج ہی کے روز 24 اگست1965ءکو پاکستان پر حملے کی دھمکی دی تھی

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (انویسٹی گیشن سیل :فیصل ظہیر) بھارت نے آج سے 50 سال قبل آج ہی کے روز 24 اگست1965ءکو پاکستان پر حملے کی دھمکی دی تھی جبکہ اسی روز 2015ء میں ہونےوالے قومی سلامتی کے مشیروں کے طے شدہ مذاکرات بھارتی ہٹ دھرمی کے نذر ہوگئے، اس وقت کے بھارتی وزیراعظم شاستری نے 24 اگست 1965ءکو سرعام پاکستان کو جنگ کی دھمکی دی تھی جبکہ ان کے وزیر دفاع وائی بی چاون نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ بھارت جب ضروری سمجھے گا تو سیز فائر لائن کو روند ڈالے گا۔24اگست 1965ءکوقومی اخبارات میں چھپنے والی رپورٹس کے مطابق 24 اگست 1965ءکو بھارتی وزیراعظم شاستری نے سرعام پاکستان کے ساتھ جنگ کی دھمکی دی تھی۔ تقسیم کے بعد اس وقت پاکستان اور بھارت جنگ کے نزدیک تھے اسی روز بھارتی وزیر دفاع نے بھی پارلیمنٹ میں دھمکی دی کہ بھارت ضروری سمجھے گا تو وہ سیز فائر لائن کراس کرلے گا، اسی روز پاکستان کی جانب سے بھارت سے احتجاج کیا گیا کہ وہ پاکستان مخالف مہم بند کرے، لیاقت نہرو معاہدے کی خلاف ورزی کی بے بنیاد اور غلط رپورٹیں تسلسل کے ساتھ تقسیم کرنے پر بھارتی خارجہ امور کی وزارت کے ساتھ پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔اسی روز پاکستان کے مرکزی وزیر قانون ایس ایم ظفر نے کہا کہ رن کچھ تنازع پر بننے والے ثالثی ٹربیونل میں پاکستان ثابت کرے گا کہ یہ علاقہ اس کا ہے۔ اسی روز بھارتی افواج نے کومیلا ضلع میں پاکستانی علاقے میں گھس کر ڈیوٹی پر موجود ایک پاکستانی سپاہی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اسی روزآزاد کشمیر کے صدر عبدالحمید خان نے صدر پاکستان ایوب خان کوسیز فائر لائن پر بھارتی بربریت سے آگاہ کیا۔ ٹھیک پچاس سال بعد اسی دن 24 اگست 2015ءکو قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر ہونے والی بات چیت بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے منسوخ ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…