پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دائود ابراہیم کراچی میں اپنی اہلیہ مہہ جبین شیخ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، بھارتی میڈیا کانیاشوشہ

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(اے این این) بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے سازشیں بننا کوئی نئی بات نہیں اور اس کی وجہ سے یہ متعدد بار دنیا بھر میں رسوائی کے باوجود باز نہیں آیا ۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم ان دنوں کراچی میں اپنی اہلیہ مہہ جبین شیخ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے دائود ابراہیم کا پتہ لگانے کیلئے ایک خفیہ نمبر پر کال کی جو کہ دوسری جانب سے ایک خاتون ( دائودابراہیم کی مبینہ اہلیہ ) نے وصول کی ۔ فون میں کالر سلام کا جواب دینے کے بعد بات چیت کا آغاز کرتا ہے اور پراعتماد انداز میں خاتون سے سوال کرتا ہے کہ کیا وہ دائود ابراہیم کی اہلیہ مہہ جبین شیخ سے بات کررہا ہے جس پر مثبت جواب کے بعد خاتون کالر سے ان کا تعارف پوچھتی ہیں تو فون کالر جواباً کہتا ہے کہ میڈم مجھے بس اتنا پوچھنا تھا کہ کیا آپ دائود ابراہیم کی اہلیہ ہیں جس پر خاتون کہتی ہیں کہ جی اور وہ سو رہے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دائود ابراہیم بھارت کو 1993ء سے مطلوب ہیں جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی اور انٹرپول پولیس گزشتہ کئی برسوں سے انہیں تلاش کررہی ہے اور کوششوں کے باوجود کامیاب نہیں ہوپائیں لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈرورلڈ ڈان کراچی میں رہائش پذیر ہیں ۔ ماضی میں بھی بھارتی حکام متعدد بار پاکستان پر دائود ابراہیم کو پناہ دینے کے الزامات عائد کرچکا ہے بھارتی حکام کا یہ ماننا ہے کہ دائود ابراہیم پاکستان میں مقیم ہے اور اپنے اسی شک کو یقین میں بدلنے کیلئے بھارتی میڈیا اس قسم کی حرکات کررہا ہے ۔ بھارتی میڈیا رچائے جانے والے اس نئے ڈرامے میں یہ بات بتانا بھول گیا ہے کہ کیا اتنے مطلوب شخص کی اہلیہ اس حد تک بیوقوف ہوسکتی ہیں کہ وہ بغیر کھوج اور تعارف کے کسی بھی غیر متعلقہ شخص اپنے بارے میں معلومات فراہم کردینگے ۔ علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کی جانب سے کالر اور دائود ابراہیم کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…