راولپنڈی(نیوزڈیسک )بھارتی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ بٹل سیکٹر میں دریا سے ریت اٹھانے والے 30 سالہ شہری کو شہید کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھور بازاری گاﺅں کا رہائشی 30 سالہ محمد اختر ولد افضل ہفتہ کی سہ پہر لائن آف کنٹرول کے ساتھ بٹل سیکٹر میں دریا پونچھ سے ریت اٹھا رہا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے اس پر گولیاں چلا دیں جس سے وہ شہید ہو گئے ۔ واضح رہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی سے سر حد کے قریب رہنے والے شہریوں میں پہلے ہی خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے ۔
بھارتی فوجیوں نے بٹل سیکٹر میں دریا سے ریت اٹھانے والے 30 سالہ شہری کو شہید کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں