لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ آج تحریک انصاف ایک ادارہ بننے جارہی ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی ایک ادارہ بننے جارہی ہے اورباقی جماعتوں نے فیملی لمیٹڈکمپنیاں بن چکی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی پی اورجماعت اسلامی میں نظریاتی کارکن موجود ہیں ۔خواتین نے دھرنے میں اہم کرداراداکیا،جہاں ہماری پارٹی وہاں پہنچ گئی ہے جہاں ہماری تنظیم ابھی تک نہیں پہنچی ۔انہوں نے کہاکہ یہ دھرنے کاکمال ہے ۔انہوں نے کہاکہ اصل دھاندلی توخواتین کے پولنگ سٹیشن پرہوتی ہے ۔ہمارے مخالفین بزنس کی سیاست کرتے ہیں ،آراوزکوخریدتے ہیں اورپھرپیسالگاکراقتدارمیں آجاتے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی سات سال میں کون سی پرفارمنس ہے کہ پہلے سے زیادہ ووٹ لے گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ن لیگ کوہرفورم پرٹف ٹائم دے گی ۔انہوں نے کہاکہ حکمران جتنابھی پریشرڈال لیں مجھے پریشربرداشت کرناآتاہے ۔انہوں نے کہانوازشریف لوگوں کے ضمیرخرید کرالیکشن جیت کراقتدارمیں آتے ہیں ۔جوبھی رزلٹ بھی آیاہم اس کانتیجہ قبول کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ سمیت جماعتوں نے کہاکہ دھاندلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ این اے 122پرانتخابی فیصلہ تسلیم کریں گے