لاہور( این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو پنجاب میں نیشنل ایکشن پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرا عظم محمد نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے دہشتگردی کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام نا گزیر ہے ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کو اٹک خود کش دھماکے کے بعد تحقیقات کے عمل اور اس تناظر میں ہونے والی پیشرفت سے بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا ۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں