ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ایاز صادق اسپیکر رہیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کچھ دیر میں دے دیا جائے گا

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسکa) مبینہ دھاندلی کیس میں اہم ترین فیصلہ کچھ دیر بعد دے دیا جائے گا، حلقہ این 122میں تحریک انصاف کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جیت کو چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی اور دھاندلی کی تحقیقات کی درخواست دائر کی گئی تھی ، الیکشن ٹریبیونل نے سماعت مکمل کرتے ہوئے کچھ روز قبل فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے آج سنایا جائے گا ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عدالتوں کا احترام کرتی ہے ، مجھے فیصلہ کا انتظار ہے کچھ غلط نہیں کیا اسلیے کسی بات کا ڈر نہیں ، اگر فیصلہ خلاف آیا تو چپ چاپ چلا چائونگا، اگر میرے خلاف فیصلہ آیا تو چپ چاپ چلا جائونگا ، فیصلہ حق میں آیا تو میڈیا سے بات کرونگا ، اس وقت لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جارہی ہے ، اطلاعات کے مطابق بعض کارکنوں کے درمیان دھکم پیل اور ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے ، پولیس کی بھاری نفری الیکشن ٹربیونل کے باہر تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ممکنہ ہنگامی کو بروقت کنٹرول کیا جاسکے ،مسلم لیگ ن کے کارکنان کی طرف سے شیر شیر باقی سب ڈھیر اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے گو نواز گو ، دیکھو دیکھو کون آیا شیر کا شکاری آیا کی شدید نعرہ بازی کی جارہی ہے واضح رہے کہ مئی 2013کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران اور موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق 93389ووٹ لے نشست پر کامیاب ہوئے تھے ،خیال رہے کہ مبینہ دھاندلی کیسز کی سماعتوں میں این اے 122کیس کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے ، اگر فیصلہ اسپیکر ایاز صادق کیخلاف آتا ہے تو حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو شدید سیاسی دھچکا پہنچ سکتا ہے ، فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے عہدے سے بھی ہاتھ دھونا پڑ
تازہ ترین خبر کے مطابق عمران خان کے وکیل الیکشن کمیشن پہنچ چکے ہیں انہوں نے میڈیا  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹربیونل کی طرف سے فیصلہ2 بجے کے بعد سنایا جائے گا ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکیل ابھی تک الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…