ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ کو زبان اور رویوں میں محتاط ہونے کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو اپنی زبان اور رویوں میں محتاط ہونے کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم کے جائز اور قانونی تحفظات دور کیے جائیں گے، لندن سے بولی والی زبان کا دفاع نہیں کیا جاسکتا،ایم کیو ایم کے استعفے قبول نہیں کیے جانے چاہئیں۔ وہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ایم کیو ایم کے رہنما میاں عتیق،تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری بھی شریک تھیں۔میاں عتیق نے کہا کہ الطاف حسین ہر مسئلے کا حل ہیں، کراچی آپریشن روکنے یا معطل کرنے کیلئے کبھی نہیں کہا، استعفوں سے ایم کیو ایم کی ساکھ متاثر نہیں ہوئی۔شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت اپنی شرائط پر پاکستان سے بات چیت کرنا چاہتا ہے، پاکستان حریت رہنماؤں سے ملاقات کا واضح موقف اختیار کرے۔علی محمد خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق سیاسی بحران حل ہوتا نظر نہیں آرہا، ریاست پاکستان کراچی آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی، ایم کیو ایم کو سیاسی کردار ادا کرنے کی اجازت دینی چاہئے، ایم کیوا یم کو بطور سیاسی جماعت سائڈ لائن نہیں کیا جائے ،ایم کیو ایم سے تشدد کا کلچر ختم کیا جائے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی طرح ایم کیو ایم کے استعفے بھی قبول نہیں کیے جانے چاہئیں، رشید گوڈیل پر حملہ کی وجہ سے ایم کیو ایم سے مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی، مولانا فضل الرحمٰن نے ایم کیو ایم سے گفتگو کے بعد حوصلہ افزا رپورٹ دی ہے کہ بات چیت کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جائز اور قانونی تحفظات دور کیے جائیں گے، کراچی آپریشن جاری رکھنے پر ایم کیو ایم کو کوئی اعتراض نہیں ، لاپتہ افراد پر ایم کیو ایم کے تحفظات کے حوالے سے صوبائی حکومت کو قانون کے مطابق آپریشن کرنے کیلئے کہا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا تیس سال اقتدار میں رہنے کے بعد کسی کو الزام دینا ٹھیک نہیں ہے، ایم کیو ایم کو اپنی زبان اور رویوں میں محتاط ہونے کی ضرورت ہے، ایم کیوایم شہری سندھ کے حوالے سے اپنے کردار پربھی نظر دوڑائے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ایم کیو ایم کی پاکستان میں موجود قیادت کی زبان لندن سے بولی جانے والی زبان سے مختلف ہے، ایم کیو ایم کو ماننا پڑے گا کہ لندن سے بولی والی زبان کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔میاں عتیق نے کہا کہ الطاف حسین ہر مسئلہ کا حل ہیں، الطاف حسین نے ہمیشہ سب کی دل کھول کر مدد کی، استعفے دینے کے بعد سے الطاف حسین کوئی ایسا بیان نہیں دیا جس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو،مولانا فضل الرحمن کو ثالثی کا کردار ایم کیو ایم نے نہیں حکومت نے دیا، استعفوں سے ایم کیو ایم کی ساکھ متاثر نہیں ہوئی، استعفوں کے پیچھے ٹھوس وجوہات سے قوم کوآگاہ کرچکے ہیں، انصاف کیلئے ہر فورم پر بات کی، ایم کیو ایم کے 170لاپتہ کارکنوں کے بارے میں ٹھوس شواہد موجود ہیں



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…