سرینگر(نیوز ڈیسک)حریت رہنما سید علی گیلانی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی گیلانی 24 اگست کی صبح پاکستان ہاوس میں سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گے۔حریت لیڈر میرواعظ عمرفاروق اور شبیر شاہ 24 اگست کی شام پاکستانی ہائی کمیشن کے استقبالیے میں شرکت کریں گے۔ میرواعظ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے، اگربھارت مذاکرات معطل کرتا ہے تو یہ اس کا غیردانشمندانہ اقدام ہوگا، انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان اوربھارت کے تنازعات کے اولین فریق ہیں،پاکستان کو بھارت کے ساتھ سیکریٹری سطح کے مذاکرات سے پہلے کشمیریوں سے بات کرنی چاہیے،حریت رہنما شبیر شاہ کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو، 24 اگست کو پاکستانی ہائی کمیشن کے استقبالیے میں ضرورشرکت کریں گے۔یاسین ملک استقبالیے میں شرکت نہیں کریں گے، ان کی نمایندگی شوکت بخشی اور غلام رسول ڈار کریں گے۔