اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے بھارتی ترجمان وزارت خارجہ کی طرف سے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کیلئے پیشگی شرائط پرشدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے دوسری مرتبہ دونوں ممالک کی قیادت کے طے شدہ فیصلوں سے انحراف کیاہے ،دونوں ممالک کیلئے یہ وقت کی ضرورت تھی کہ وہ مخلصانہ اورسنجیدہ مذاکرات کاآغاز کرے، ایل او سی اورورکنگ باﺅنڈری پر سیزفائرکی خلاف ورزی سے کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے،پاکستان معاہدوں اورمفاہمتوں سے انحراف نہیں کرتا نہ ہی مذاکرات کیلئے کوئی پیشگی شرط عائد کی ہے،حریت قیادت سے ملاقات نہ کرنے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی، پاکستان نے ہمیشہ مذاکراتی عمل پر یقین کااظہار کیاہے اور وہ بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کیلئے آمادہ ہے تاکہ تمام تصفیہ طلب امورحل کئے جاسکیں۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ہم بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے