اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شوال میں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان دہشگردوں کے خلاف خودمیدان میں آگئے ۔ ایک نجی ٹی کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایاکہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل سہیل امان نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف پاک فضائیہ کے فضائی آپریشن کی خود قیادت کی اورخود دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی اپنے شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے میدان جنگ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی فارورڈ ایئر بیس سے ٹیک آٖف کرتے ہوئے فضائی آپریشن کی قیادت کی اور امن دشمنوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم بھی دہرایا