اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت کی طرف سے سرتاج عزیز کے دورہ بھارت میں حریت رہنماﺅں سے ملاقات نہ کرنے کے مطالبہ پر کہا ہے کہ پاکستان حریت رہنماو¿ں سے ملاقات سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان خلیل اللہ قاضی کے مطابق بھارت کی طرف سے سرتاج عزیز کو دورہ بھارت میں حریت رہنماﺅں سے ملاقات نہ کرنے کے باضابطہ پیغام ملا ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ صورتحال پر غور کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں غور کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فصلہ کیا گیا کہ پاکستان حریت رہنماﺅں سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اس حوالہ سے باضابطہ جواب بھارت کو آج ہی دیا جائے گا۔