اسلام آباد( نیوزڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے دورے سے ایک دن پہلے بھارت نے نئی شرانگیزی چھوڑ دی ، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کو پیغام بجھوا دیا گیا کہ اگر حریت رہنماﺅں سے ملاقات کی تو مذاکرات منسوخ ہو جائیں گے۔پاکستانی ہائی کمیشن نے کشمیری رہنماو¿ں کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کا دعوت نامہ کیا بھیجا مودی سرکار کی نیندیں حرام ہوگئیں۔بھارتی میڈیا بھی واویلا کرنے میں مصروف ، پہلے کشمیری رہنماﺅں کی نظر بندی ، گرفتاری اور پھر رہائی ، اب بھارت نے شرائط پیش کرنا شروع کر دیں کہ سرتاج عزیز دورہ بھارت میں حریت رہنماﺅں سے ملاقات نہ کریں ایسا ہوا تو مذاکرات منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سورپ نے سماجی میڈیا پر پیغام دیا ہے کہ سرتاج عزیز کی حریت رہنماﺅں سے ملاقات نامناسب ہوگی ، پاکستان کو پیغام بھیج دیا ہے کہ اگر کشمیری رہنماو¿ں سے ملاقات کی تو یہ اوفا معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔ادھر اسلام آباد میں حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے تاحال ایسا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔ سرتاج عزیز کو حریت رہنماﺅں سے ملاقات سے روکنے کا مشورہ بھارتی حکومت کا نہیں بلکہ بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ ہے۔