اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) امن و امان موثر بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مزید کاروائیاں کی جائیں گی ، وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی اجلاس میں شجاع خانزادہ ، رشید گوڈیل پرحملے کی بعد کی ملک میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے متوقع ہیں ، نجی ٹی وی کے مطابق اجلا س میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیر داخلہ نثار علی خان ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، طارق فاطمی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سمت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک ہیں ، اجلاس میں قومی ایکشن پلان کا جائزہ لیا جارہاہے ، ملک کی داخلی سلامتی سمیت سرحد پر جاری کشیدگی کے معاملے بھی غور طلب ہیں ، خیال رہے کہ سیاسی شخصیات پر حملوں ، سرحدپر بھارتی اور افغانستان کی طرف سے پیدا کی جانے والی کشیدگی کے بعد اعلیٰ سطح پرہونے والا یہ اجلاس اہمیت کا حامل ہے