ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

حافظ سعید کی شکایت پر لاہور ہائی کورٹ نے بولی وڈ فلم پر پابندی لگا دی

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بولی وڈ فلم ” فینٹم” کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی ہے.خبر رساں اداریایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے وکیل کے حوالے سے لکھا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے بولی وڈ کی آنے والی فلم پر پابندی لگا دی ہے جس میں ان کے موکل کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے.حافظ سعید کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ایک درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بولی وڈ فلم ” فینٹم” میں ممبئی حملوں کا ذمہ دار پاکستان اور حافظ سعید کو ٹہرایا گیا ہے،جس سے نہ صرف ان کی جان کو خطرہ ہے بلکہ ہندوستان کے اس پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان کے تشخص کو متاثر کرنا ہے.حافظ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر کا کہنا تھا کہ “یہ کہنا مضحکہ خیز ہے کہ ان کے موکل ممبئی حملوں میں ملوث ہیں، ہمیں امید ہے کہ حکومت عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لیے اقدامات کرے گی”.عدالتی دستاویزات کے مطابق، حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا کہ انھیں فلم “فینٹم” کے پروڈیوسر کی جانب سے اس کی پاکستان میں نمائش کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی.تاہم عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مختصر نوٹس میں فلم کی نمائش پر پابندی کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا.فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم ڈائریکٹر کبیر خان نے اس سے قبل کہا تھا کہ حافظ سیعد کی جانب سے نفرت آمیز پروپیگنڈا کیاجارہا ہے.کبیر خان کی ہدایت میں بننے والی فلم ” فینٹم “(Phantom) ایک سیاسی سنسنی خیز فلم ہے، جسے ساجد ناڈیا والہ نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ فلم کے مرکزی اداکاروں میں سیف علی خان اور قطرینہ کیف شامل ہیں.”ممبئی ایونجر” نامی کتاب سے اخذ کی گئی فلم “فینٹم” کی کہانی ممبئی حملوں اور عالمی دہشت گردی کے گرد گھومتی ہے.اگرچہ ناول میں کرداروں کے فرضی نام رکھے گئے تھے تاہم فلم میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کا نام سعید رکھا گیا ہے.اس فلم کا ٹریلر 25 جولائی 2015 کو ریلیز کیا گیا جبکہ اسے 28 اگست 2015 کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا.حافظ سعید پر ہندوستان کی جانب سے 2008 کے ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے اور ان کے سر کی قیمت 10 ملین ڈالر رکھی گئی ہے.



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…