نئی دہلی(نیوز ڈیسک)امن مذاکرات سے پہلے بھارتی حکام کی بوکھلاہٹ عروج پر ہے۔ پاک بھارت مذاکرات سے قبل، بھارت نے شرائط پیش کرنا شروع کر دیں۔بھارت نیسرتاج عزیز کی حریت رہنماو ں سے ملاقات پر اعتراض اٹھا تے ہوئے سرکاری سطح پرپاکستان کو ا پنے اعتراض سے آگاہ کردیا۔ بھارت نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو پیغام بھجوایا کہ دورہ بھارت میں حریت رہنماؤ ں سے ملاقات نہ کریں۔ ایسا ہوا تو مذاکرات منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سرتاج عزیز کی کشمیری رہنماؤ ں سے ملاقات نا مناسب ہے اور اوفامعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔