واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے فوجی امداد روکنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ جان کربی کہتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کہ سکتے، اس پنٹاگون بہتر جواب دے سکتا ہے کیونکہ کولیشن سپورٹ فنڈ ان کا ہی پروگرام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پْر عزم ہیں، حقانی نیٹ ورک سے متعلق موقف واضح ہے اور پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں کرتا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق پاکستانی قیادت میں ہم آہنگی ہے، وزیراعظم پاکستان دہشت گردی کے خلاف پْرعزم ہیں، پاکستان اپنی سرزمین دوسرے ممالک پر دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا اور کشمیر میں کشیدگی سے متعلق ہماری پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
پاکستان کے لیے فوجی امداد روکنے کا فیصلہ نہیں کیا، امریکہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات



















































