پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کشمیر سے متعلق اپنے موقف پر ڈٹ گیا

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کشمیر سے متعلق اپنے موقف پر ڈٹتے ہوئے دولت مشترکہ کانفرنس کی میزبانی کی قربانی دے دی۔نجی ٹی ویکے مطابق دولت مشترکہ کی پارلیمانی کانفرنس 31 ستمبر سے 8 اکتوبرتک پاکستان میں ہونا تھی تاہم مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کو دعوت نہ دینے پر بھارت نے دولت مشترکہ کی پاکستان میں ہونے والی پارلیمانی کانفرنس کے لئے لابنگ شروع کردی تھی لیکن پاکستان نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کانفرنس کی میزبانی کی قربانی دے دی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ کے لندن سیکرٹریٹ پرواضح کردیا ہے کہ کشمیرمتنازع علاقہ ہے اس لئے مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کوکانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا تاہم بھارت کی جانب سے طے کردہ شرائط پر پاکستان میں کانفرنس نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بضد ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کو کانفرنس میں دعوت دی جائے تاہم پاکستان کشمیر کے معاملے پرکوئی لچک کا مظاہرہ نہیں کرے گا جب کہ پاکستان کو نظرثانی کے لئے کہا جارہا ہے لیکن پاکستان ایسی کی شرط کو تسلیم نہیں کرے گا جو پاکستان کے موقف کی نفی کرے اوریہ ممکن نہیں کہ کشمیر پرکوئی اورفیصلہ کرے۔اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کاز کو کسی صورت نظرانداز نہیں کرسکتا، اب پاکستان میں کانفرنس ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور بھارت کی جانب سے طے کردہ شرائط پر پاکستان میں کانفرنس نہیں ہوگی،سی پی اے کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کریں گے اور کشمیر کے معاملے کو دولت مشترکہ کے ہر فورم پراٹھائیں گے۔واضح رہے کہ دولت مشترکہ کے تمام ممالک کے اسپیکرز کو پاکستان میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی جس میں متنازع علاقہ ہونے کے باعث مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کو پاکستان کی جانب سے مدعو نہیں کیا تھا جس پر بھارت نے پاکستان میں کانفرنس کے انعقاد نہ کرانے کے لئے لابنگ شروع کردی تھی تاہم پاکستان کانفرنس کی میزبانی کی قربانی دیتے ہوئے مسئلہ کشمیرپراپنے موقف پرقائم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…