اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا ، سرتاج عزیز سے ملاقات روکنے کے لیے کشمیری رہنماو¿ں کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا۔پاکستانی ہائی کمیشن کی کشمیری رہنماو¿ں کو سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت نے بھارت کو آگ لگا دی ، بھارت نے کشمیری رہنماو¿ں کو سرتاج عزیز سے ملاقات نہ کرنے کی وارننگ دی اور بھارتی سیکورٹی اداروں نے حریت رہنماو¿ں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا۔سید علی گیلانی ، میر واعظ سمیت اہم رہنماو¿ں کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ، پاکستانی ہائی کمیشن نے پاک بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات سے قبل کشمیری رہنماو¿ں کو سرتاج عزیز سے ملاقات کے لیے بلایا تھا۔