پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جوہری توانائی منصوبہ’ کے ٹو‘پاک چین دوستی کی مضبوط مثال ہے ، وزیر اعظم

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نے کراچی میں جوہری توانائی کے منصوبے کینبپ ٹو کا افتتاح کردیا،  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ نومبر2013میں کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ ٹواورکے 3کا سنگ بنیاد رکھا تھا ،کے ٹو منصوبے کی کنکریٹ پورنگ کرکے بے حد خوشی ہوئی ہے ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تمام سٹاف ، انتظامیہ کو بروقت ملک کے چھٹے بڑے توانائی منصوبے کے بروقت آغاز پر مبارکباد دیتا ہوں ، اس سے عوام کو سستی بجلی فراہمی ممکن ہوپائے گی ، ہماری ترجیح ہے کہ ملک سے لوڈشیڈنگ جلد ختم ہو، انہوں نے خطاب میں کہا کہ چین کے تعاون سے پہلے ہی چشمہ یونٹ ون اور ٹو 600میگا واٹ بجلی ملک کو سستے نرخوں پر فراہم کررہے ہیں ، چین کے تعاون سے ہی مزید چشمہ ٹواور چشمہ تھری اگلے سال 630میگاواٹ بجلی فراہم کرنا شروع کردیں گے ، وزیر اعظم نے کہا کہ میں چینی حکومت ،چینی نیو کلیئر اتھارٹی ،ایگزم بنک چائنہ اور دیگر چینی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، ہم چین کے تعاون کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں ، یہ منصوبہ پاک چینی دوستی کی عظیم مثال ہے ، انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ اور رشید گوڈیل پر حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، دشمنوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، وزیر اعظم نے خطاب کے آخر میں اردو اور چینی زبان میں پاک چین دوستی زندہ بادکا نعرہ بھی لگایا، واضح رہےکہ پاکستان نے 2030 تک 8000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے ، کراچی نیوکلیئر پاورپلانٹ ٹو اور تھری اسی منصوبے کا حصہ ہیں دیگر پلانٹ بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں شروع کیے جائیں گے جن سے توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، پاکستانی جوہری توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں قائم کیے گئے ایٹمی بجلی گھر مکمل قوائد و ضوابط سے تعمیر کیے گئے ہیں ان کی مکمل سیکیورٹی کا بھی خیال رکھا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…