کراچی(نیوزڈیسک )وزیراعظم نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے اور مصروف دن گزاریں گے، دوپہر کو گورنر ہاﺅس میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا ،سندھ میں دہشت گردوں کے خلا ف کارروائی کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی جائےگی۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلا ف ہونے والی کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایک رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک کی جانے والی کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔آج کراچی کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔