اسلا م آباد(نیوزڈیسک)عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان روس سے ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس سلسلے میں راولپنڈی میں معاہدے پر دستخط کئے گئے معاہدے کے تحت روس پاکستان کو چار ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔ ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر ایم آئی 24 ہیلی کاپٹر کا جدید ترین ڈیزائن ہے جو جدید آلات سے لیس ہے۔واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مزیدجدید جنگی ہیلی کاپٹروں کی شدید ضرورت ہے اوردہشت گردی کے خلاف یہ اہم ترین ہتھیار ثابت ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیے :پاکستان اپنی سرزمین بھارت کےخلاف استعمال نہ ہونے دے ،مودی