اسلام آباد(نیوزڈیسک)انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے مزید 28 شقوں پر کام مکمل کر لیا۔ انتخابی مہم کے دوران قومی اسمبلی کا امیدوار اب 15 کے بجائے 30 لاکھ ، صوبائی اسمبلی کا امیدوار 10 کے بجائے 20 لاکھ خرچ کر سکے گا۔ سینیٹ امیدوار 15 لاکھ خرچ کر سکے گا۔ یوں غریب آدمی جو الیکشن لڑنے کے لیے پہلے سے ہی مشکل کا شکار تھا اب الیکشن لڑنے کا خواب بھی نہ دیکھے۔ کمیٹی نے انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی بنانے کی بھی تجویز دی ہے۔ نگران وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی امیدوار کے خلاف دو یا اس سے زائد بار شکایات ملنے پر اسے نااہل قرار دے سکے گی۔ انتخابی مواد بھی ایک سال کے بجائے اب دو ماہ میں ہی ضائع کر دیا جائے گا