اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) شجاع خانزادہ بہادرانسان تھے ، اٹک حملے کے مجرموں تک پہنچ گئے ہیں تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کریں ،حملے نے قوم کو دہشتگردی کیخلاف متحد کردیا ہے ، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے ، منڈی بہاﺅالدین میں رینجرز کی کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا کہ پاکستان کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں ، دہشت گردوں کے پیچھے کون ہے ہم سب کو جانتے ہیں ،
مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف
دشمن بے اصول اور ڈرپوک ہے ، دوستی کی بات کرنیوالے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کررہے ہیں رینجرز ہمیشہ کی طرح اب بھی کامیاب ہوگی ، دشمن گلی کوچوں سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، انہوں نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ رینجرز نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان کے سپاہی ہیں ، جوانوں کے قدموں کی گھن گرج سے دشمنوں پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے ، بہادر جوان ملک کی سیکیورٹی بہتر بنائیں ،سرحدوں کی حفاظت کی زمہ دار افواج پاکستان ہے جبکہ رینجرز پاکستان کے گلی کوچوں کا تحفظ کرتی ہے ، پولیس کا کام ملک کے اندر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے ، چوہدری نثار نے خطاب میں مزید کہا کہ بعض لوگ اسلام کے نام پر بگاڑ پیدا کررہے ہیں ، یہ کیسے لوگ ہیں جو اسلام کا نام لے کر سکول کے معصوم بچوں کا قتل عام کردیتے ہیں ان کو ہمارے دشمنوں کی سپورٹ مل رہی ہے ، ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کو بھی انہوں نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دوستی کی بات کرنے والے گولہ باری کررہے ہیں منہ توڑ جواب دیں گے