کراچی(نیوز ڈیسک)انٹیلی جنس اداروں نے اہم سیاسی شخصیات کوسیکیورٹی خدشات سے متعلق وزارت داخلہ کوآگاہ کردیا ہے کہ خدشہ ہے کہ مولانافضل الرحمن اوررحمن ملک سمیت دیگرشخصیات کودہشت گردی کانشانہ بنایاجا سکتاہے۔
مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف
نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کولکھے گئے مراسلے میں خبردار کیاہے کہ دہشت گردجے یوآئی (ف)کے امیرمولانا فضل الرحمن، سابق وزیرداخلہ رحمن ملک، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوراسلام آبادکی معروف کاروباری شخصیات سردار تنویرالیاس کو نشانہ بناسکتے ہیں۔