اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کوامریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بدھ کے روز ٹیلی فون کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے خطے کی صورتحال اورپاک امریکاتعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا اور حالیہ دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے حالیہ دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا.دونوں رہنماﺅں نے اس بات پربھی تبادلہ خیال کیاکہ دہشتگردی کے سورکوجڑسے اکھاڑپھینک دیاجائے گا۔اس موقع پرامریکی وزیرخارجہ جان کیری نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کی جانے والی کوششوں کوسراہااورکہاکہ پاکستان خطے میں اس سلسلے میں اہم کرداراداکیاہے ۔