پسرور(نیوزڈیسک) بھارتی افواج کے دو ہیلی کاپٹروں نے چارواہ سیکٹر کے قریبی گائوں ہرناں والی میں پاکستانی حدود کے اندر 5 منٹ تک انتہائی نچلی پرواز کی جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واضع رہے کہ بھارتہی افواج کی جانب سے آئے روز بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جاتی ہے جس میں اب تک متعدد پاکستانی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی ڈپٹی پائی کمشنر کو رواں ماہ میں پانچویں بار دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی افواج کی اس جارحیت پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔ اس سے پہلے چارواہ سیکٹر میں ہی بھارتی فورسز نے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے ایک شہری شہید ہو گیا۔ ہٹ دھرم بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں منگل کو بھی اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھیں۔ بھارتی فائرنگ سے گاؤں داتوٹ میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں 23 سالہ عنبرینہ، اکیس سالہ روزینہ اور 14 سال کا سنی شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد کنٹرول لائن کے قریب تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے