اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ این نے 19میں ن لیگ کے امیدوارنے بہت کام کیاہے ۔عمران خان نے کہاکہ جنرل راحیل شریف نے نوازشریف کے استعفی دینے کے معاملے کومستردکردیاتھا۔انہوں نے کہاکہ میں دھرنے سے پہلے یابعد میں کبھی بھی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹینٹ جنرل ظہیرالسلام کے ساتھ نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کاگراف کم نہیں ہوابلکہ بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ اس کاواضح ثبوت ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ سیاسی طورپرریحام خان کاباشعورہونااس کی ایک کوالٹی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمت پیپلزپارٹی میں ریکارڈ کمی تھی اب بجلی کی قیمت کئی گنازیادہ ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان14اگست کے بعد ایک نیاپاکستان بنے گا۔ہم قائد اعظم اورعلامہ اقبال کاپاکستان بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ قصورواقعہ میں پولیس ظالم کے ساتھ کھڑی ہے اورراناثناءاللہ کہہ رہاہے کہ زمین کامعاملہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ عابد شیرعلی کاوالد جوکچھ کہہ رہاہے اس کی بھی تحیققات بھی ہونی چاہیے ۔ہمارے پاس ایک طرف ترقی اوردوسری طرف تباہی کاراستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ شجاع خانزادہ ہماری جماعت کے بانی رہنماءتھے ان جیسے لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔قوم سیکیورٹی فورسسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔جب بلاامتیازآپریشن کرینگے توپھرملک آگے بڑھے گا۔آج ظلم کی وجہ سے جنرل راحیل شریف نے دلیرانہ فیصلہ کیاہے ۔راحیل شریف نے جوفیصلہ کیاوہ کررہاہے اس لئے قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے ۔قوم کوراحیل شریف پراعتماد ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے روشنی نظرآرہی ہے کہ ملک میں شعورآرہاہے ۔