جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، کراچی آپریشن ، بھارتی جارحیت کے موثر جواب پر غور

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل کی ملاقات ، کراچی آپریشن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ، بھارت جارحیت کا بھی موثر ترین جواب دیا جائے گا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف یک زبان ، کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، دہشتگردوں کے سہولت کار بھی بچ نہیں سکیں گے ، بھارت سے مذاکرات میں بھارتی جارحیت کا معاملہ سر فہرست ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحالاٹک دھماکہ اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالہ سے غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا اور ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف بھی بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ملاقات میں طے کیا گیا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں بھارتی جارحیت کا معاملہ سرفہرست ہوگا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھی شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…