اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم رہنماءرشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کے بعد نائن زیرو پر جاری مذاکراتی عمل معطل ہوگئے ہیں ، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مذاکراتی عمل کو روکا نہیں تاہم اس ناخوشگوار اور افسوناک واقعے کے بعد مذاکرات میں شامل افراد شدید پریشانی کی حالت میں نائن زیرو ہی موجود ہیں ، کچھ دیر پہلے نائن زیرو آمد پر مولانا فضل رحمان کا پھول نچھاور کرکے شاندا ر استقبال بھی کیا گیا تھا ، مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل پر حملے کی خبر افسوس ناک ہے ، دوسری طرح پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو شناخت کے بعد فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا ہے ، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں ، انہیں 6سے 8گولیاں ماری گئی ہیں ، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کو تشویشناک حالت میں ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ز کی ٹیم ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہے ، انہیں جبڑے اور سر پر گولیاں لگی ہیںجس کی وجہ سے ان کی حالت بہت زیادہ تشویشناک ہے