اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )مولانا فضل الرحمن اور ایم کیو کیو ایم کی لندن میں اعلیٰ قیاد ت کے درمیان تفصیلی اور فیصلہ کن مذاکرات ہوگئے جس میں ارکان کی ایوانوں میں واپسی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، آج نائن زیرو میں مولانا فضل الرحمن اور رابطہ کمیٹی کے درمیان مذاکرات محض رسمی ہونگے ، نجی ٹی وی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے جمعیت العلماءاسلام (ف) کے رہنما کو متحدہ کی پارلیمنٹ کی واپسی کیلئے جو ٹاسک دیا تھا وہ پورا ہونے کی امید ہے ، اس کے بعد متحدہ کی طرف سے کیے گئے 19 نکاتی مطالبات کو مذاکراتی عمل کے زریعے عملی جامہ پہنایا جائے گا ، فضل الرحمن ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت اور متحدہ کے درمیان سیاسی معاملات کے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ،مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی رہنماﺅں کی قصر ناز میں مشاورتی میٹنگ جاری ہے میڈیا ذرائع کے مطابق موانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں ناراض دوست آج مان جائیں گے ،جمعیت العلماءاسلام ف کے رہنما ءفضل الرحمن پہلی بار نائن زیرو کا دورہ کریں گے ، خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کے بعد قومی اسمبلی ، سینٹ اور سندھ اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے استعفےٰ اسپیکرز کو جمع کروا دیے تھے ، استعفے قبول کرلینے کی صورت میں حکومت کو سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑتا تھا