کوٹلی (نیوز ڈیسک)نہتے شہریوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ، بھارتی فورسز نے آج پھر چارواہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ، فائرنگ سے گاؤں ٹھٹھی خورد کا رہائشی محمد شریف جاں بحق ہوگیا ، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے آج پھر چارواہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ، فائرنگ سے گاؤں ٹھٹھی خورد کا رہائشی محمد شریف جاں بحق ہو گیا ، پاک فوج اس جارحیت کا موثر جواب دے رہی ہے۔ بزدل دشمن مسلسل اشتعال انگیز کارروائیوں میں مصروف ہے ، ایک روز قبل نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید ہو گئے تھے۔ بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی فورسز نے راولا کوٹ کے کیلر سیکٹر میں شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ بھارت نے پاکستان کے جشن یوم آزادی کے موقع پر راولا کوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہو گئی تھی جبکہ مارٹر گولہ گرنے سے ایک مکان بھی تباہ ہوا تھا۔ پاکستان دشمنی پر کمربستہ بھارتی فورسز نے سرحد پر پاکستان کی جانب سے دی جانے والی مٹھائی لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔