اٹک (نیوز ڈیسک) پاکستان صوبہ پنجاب کے خودکش حملے میں شہید وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی جان چائے کے ایک کپ نے لے لی شجاع خانزادہ کے کزن زیب عالم کے مطابق وزیر داخلہ اپنے ڈیرے پر ڈی ایس پی اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ ماموں کی تعزیت کے سلسلے میں بیٹھے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شجاع خانزادہ ڈیرے سے جانے لگے تھے تاہم چائے پینے کیلئے بیٹھ گئے اسی دوران دھماکا ہوگیا۔ ان کے بقول شجاع خانزادہ اٹھ چکے تھے تاہم جانے سے قبل پھر یہ کہتے ہوئے بیٹھے گئے کے پانی کا گلاس اور چائے پی کر چلتے ہیں ، اسی دوران اچانک چھت اوپر آگری۔انہوں نے بتایاکہ خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے تمام افراد ان کے رشتہ دار تھے جو تعزیت کے سلسلے میں آئے ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش دھماکے میں شجاع خانزادہ کا بیٹا اور بھانجا خوش قسمتی سے محفوظ رہے صوبائی وزیر کابیٹا دھماکے سے کچھ ہی لمحے قبل باہر جب کہ بھانجا چائے لینے کیلئے گیا تھا ، موقع پر عدم موجودگی کے باعث دونوں کی زندگیاں محفوظ ہیں۔